File Photo
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلع کرم کی عوام کے لئے ادویات کی پہلی کھیپ پارا چنار کے لئے روانہ کردی گئی ہے۔ پنجاب کے صحت و ایمرجنسی خدمات کے وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں پارا چنار کے لوگوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ائر ایمبولینس سروس ادویات کے ساتھ جلد پارا چنار پہنچ جائے گی۔