ایف سی خیبرپختونخوا جنوبی کے خصوصی آپریشن گروپ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سکائوٹس ٹریننگ اکیڈمی میر علی میں منعقد ہوئی۔
اس کورس میں ایک سو سے زائد فوجیوں نے حصہ لیا جہاں انہیں تین ماہ تک تربیت دی گئی۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا جنوبی میجر جنرل مہر عمر خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لانس نائیک رحیم خان کو تربیت کے دوران شاندار کارکردگی پراعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایف سی کمانڈوز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔