ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عرقچی دو روزہ سرکاری دورے پر آج (پیر) اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت اور پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ان کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں مذاکرات اور تعاون کا اہم مواقع فراہم کرے گا۔