سٹیٹ بنک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں دوسوپچاس Basis پوائنٹس کی کمی کرکے پندرہ فیصد کردیا ہے۔
اس بات کا اعلان پیر کے روز کراچی میں مانیٹری پالیسی کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
نئے پالیسی ریٹ کا اطلاق کل سے ہوگا۔
کمیٹی نے بتایا کہ مہنگائی میں توقعات سے بڑھ کر کمی آئی ہے۔