بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی پی پینتالیس کوئٹہ آٹھ کے پندرہ پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ جاری ہے ۔
پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پرامن طریقے سے پولنگ کرانے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔