Wednesday, 08 January 2025, 07:51:25 am
 
پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ وادی تیراہ میں امن یقینی بنانے کیلئے کوشاں
January 06, 2025

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ وادی تیراہ میں امن یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے مقامی لوگوں کے مطالبے پر فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور مقامی تاجروں سے ملاقات کی جنہوں نے یقین دلایا کہ وہ علاقے میں امن برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔دورے کے دوران ایک جرگے کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں مقامی کمانڈر نے قبائلی عمائدین، مذہبی سکالرز اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔مقامی آبادی نے جرگے میں وادی تیراہ سے خوارج کے خاتمے میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔