Tuesday, 07 January 2025, 12:30:20 pm
 
خیبرپختونخوا حکومت کا دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ
January 05, 2025

File Photo

خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں اوران کی معاونین سے کوئی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پشاور میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ۔اجلاس میں بگن واقعے کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا اور ڈپٹی کمشنر کرم اور سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کا سخت نوٹس لیاگیا ۔اجلاس میں کہاگیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقے کے لوگ امن معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔