آزا د کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ کشمیر کی تقدیر کافیصلہ کشمیریوں کی مرضی اور امنگوں کے مطابق ہوگا۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اسلام آباد میں یوم حق خودارادیت کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آزاد کشمیر کے صدر نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کے لئے عظیم اوربے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بھارت کے غیر قانونی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی اور پورا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔