حکومت گلگت بلتستان میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہے جن میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم اور سماجی بہتری پر توجہ دی جائے گی۔
علاقے میں ایک سو میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جو توانائی کی پائیدار ترسیل کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔
یہ منصوبہ گلگت کو 40 میگا واٹ جبکہ سکردو، چلاس اور گانچھے کو فی کس 20 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔
حکومت نے 16 میگا واٹ کا نلتر تھری منصوبہ بھی شروع کیا ہے جس کا مقصد گلگت شہر اور اُس کے نواحی علاقوں کی بجلی کی ضروریات پوری کرنا ہے۔
اس منصوبے پر چھ اعشاریہ 199 ارب روپے لاگت آئے گی اور اِس سے 66-kv ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی موثر ترسیل ہو گی۔
موسم سرما میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے حکومت نے پن بجلی کے دو اضافی منصوبوں کا اعلان کیا ہے جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔