صد رکے عہدے کے لئے انتخاب 9مارچ ہفتہ کے روز ہوگا۔
امیدوار کاغذات نامزدگی آج تک واپس لے سکتے ہیں اور امیدواروں کی حتمی فہرست آج ہی شائع کردی جائے گی۔
صدر کے عہدے کے لئے پولنگ آئندہ ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔
پاکستان مسلم لیگ نون اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔