وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحاد نے کھوکھلے دعوئوں کے سواء کچھ نہیں کیا ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے تمام اعلانات اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ماضی میں ناکام رہی اور مستقبل میں بھی ان کے مقدر میں ناکامی ہی ہے۔ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اور کوششیں کر رہے ہیں۔