پاکستان کو (دو ہزار چھبیس سے دو ہزار انتیس تک) چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے انسدادِ منشیات کمیشن کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں ہونے والے انتخاب میں پاکستان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
منشیات کی سمگلنگ اور پیداوار کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان انسدادِ منشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے۔