Friday, 13 September 2024, 07:41:00 am
 
کرکٹ سٹیڈیموں کو جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے:وزیراعظم
August 05, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ کے سٹیڈیموں کو جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے آج (پیر) لاہور میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ قذافی سٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے کی جدید خطوط پر تعمیر نو کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو ایک اہم کامیابی ہے اور کسی بھی سفارش کو رد کرتے ہوئے اہل افراد کو آگے لایا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کی تشکیل نو کی جائے اور کھلاڑیوں کا میرٹ پر انتخاب کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ کرکٹ ٹیم پر زیادہ توجہ دیں۔