پاکستان کرکٹ بورڈ آج سے ملک بھر میں خواتین کے ٹرائلز کا اہتمام کرے گا۔
چودہ شہروں میں ہونے والے ٹرائلز میں سب سے پہلے گلگت بلتستان کی وادی سوست میں خواتین کرکٹ کے ٹرائلز ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ اقدام دور دراز علاقوں میں خواتین ٹیلنٹ کی تلاش کو اجاگر کرتا ہے۔
ٹرائلز دو مراحل میں ہوں گے آج سے بدھ تک گلگت ہنزہ اور سوست میں ٹرائلز ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ رواں ماہ کی اکیس تاریخ کو شروع ہوگا اور اگلے ماہ کی تین تاریخ کو مکمل ہوگا۔