Monday, 16 September 2024, 11:51:19 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
September 05, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی و مشرقی سندھ، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور اور پشاور ستائیسکراچی اٹھائیسکوئٹہ انیسمظفرآباد بائیسگلگت سولہ

اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ، بارہ مولہ اورLEHمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگراٹھارہ، پلوامہ اورشوپیاںسترہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ انیس ، جموں چھبیس اورLEHمیں گیار ہ ڈگری سینٹی گریڈ۔