اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت پیداوار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔آج اپنے ٹویٹ میں انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پانچ ارب سنتالیس کروڑ ڈالر کے مقابلے میں سات ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔کپاس کی پیداوار میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اس سے نہ صرف پانچ فیصد ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ہماری برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔