پاکستان اور ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج (منگل)اسلام آباد میں نائب وزیر خارجہ علی باقری کی قیادت میں ایران کے وفد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے ایران کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی فورموں پر مختلف مسائل پر موجودہ ملکوں کے مشترکہ تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ زدہ ملک کو انسانی اور معاشی بحران سے بچانے کیلئے افغانستان کی مالی اصلاح کیلئے جرات مندانہ اقدامات کرے۔