Sunday, 06 October 2024, 11:41:06 am
 
معروف کلاسیکی گلوکار استاد حسین بخش گلو انتقال کرگئے
December 05, 2023

پاکستان کے معروف کلاسیکی گلوکار استاد حسین بخش گلو منگل کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔

وہ معروف گلوکار استاد نتھو خان کے صاحبزادے تھے اور ان کا تعلق موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا۔اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضی سولنگی نے برصغیر کے معروف گلوکار استاد حسین بخش گلو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ استاد حسین بخش گلو جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہر جگہ اپنے روشن نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد حسین بخش گلو ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے آج کلاسیکی موسیقی کا ایک شاندار باب بند ہوگیا۔