حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری بیس فیصد بڑھ کر1.329 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
ہانگ کانگ ،برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی نمایاں سرمایہ کاری کے علاوہ چین کی سرمایہ کاری کا چالیس فیصد قابل ذکر ہے۔
پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ پلان پر عملدرآمد کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے اس اقدام کا مقصد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں سرحدپار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔