پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، اور پہلا امن ڈائیلاگ کل (جمعہ) سے کراچی میں شروع ہوں گے۔
اس مشق کا اولین مقصد سمندر رکھنے والے ممالک کو محفوظ اور پائیدار طریقہ کار اپنانے ، تجربات کے تبادلے اوراجتماعی طورپر سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد کرتا ہے۔
یہ اس سلسلے کی نویں مشق ہے جس میں بحری جہازوں ، ہوائی جہازوں ، خصوصی آپریشنز فورسز، ای او ڈی میرین ٹیمز اورمبصرین سمیت ساٹھ سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔
امن ڈائیلاگ ، مشترکہ عالمی اور علاقائی سمندری مسائل پر تبادلہ خیالات کیلئے مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کو قریب لائے گا۔