Wednesday, 12 March 2025, 09:36:00 am
 
وزیراعظم اور جے یو آئی سربراہ کی ملاقات، ملکی و سیاسی امور پر گفتگو
February 06, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

 وزیرِاعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے دعا کی۔

 ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

 مولانا فضل الرحمان نے رہائشگاہ آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ بھی موجود تھے۔