وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نجکاری کےعمل کو تیز کرنے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات آج (جمعرات) اسلام آباد میں سرکاری محکموں کی نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ شفافیت پر سمجھوتہ کیے بغیر نامزد محکموں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ محکموں کی نجکاری حکومت کے "اُڑان پاکستان" اقدام کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ پالیسی اقدامات کرنا اور کاروبار اور سرمایہ کاری کو آسان بنانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم بروقت اور ضروری اصلاحات کے باعث معیشت کی بہتری کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔