Wednesday, 12 March 2025, 09:36:40 am
 
پاکستان،چین کا ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پرزور
February 06, 2025

پاکستان اور چین نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بات آج بیجنگ میں صدر آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔

فریقین نے مشترکہ پیشرفت اور مشترکہ خوشحالی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلی معیارکی ترقی پرتبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے کاروبار سے کاروبار اور نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔