Wednesday, 12 March 2025, 09:23:30 am
 
کاروباری برادری کو سہولیات دینا ہوں گی، قائم مقام صدر
February 06, 2025

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں نجی ہوٹل کے ریسٹورانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ہماری ثقافت کی منفرد پہچان ہے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ نجی شعبہ ترقی کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون سے پرکشش سیاحتی مقام بن سکتا ہے۔