Thursday, 19 December 2024, 12:04:11 pm
 
وزیراطلاعات کا وزیراعظم پر اظہار اعتماد پر اتحادی جماعتوں سے اظہارِ تشکر
March 06, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر او حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پر دبائو ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے اور عوام آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سنتے رہیں گے۔ادھر وزیر اطلاعات نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ قابل اعتماد ٗ دیانتدار اور بہادر رہنماء ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔شبلی فراز نے تمام ارکان پارلیمنٹ بالخصوص اتحادی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔