Tuesday, 30 April 2024, 03:33:36 pm
بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اب تک بلوچستان کے 73 ہزار طلبا مستفید ہو چکے
April 06, 2024

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اب تک بلوچستان کے 73 ہزار طلبا مستفید ہو چکے ہیں۔

یہ فنڈ 2013 میں بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس فنڈ کے تحت ضرورت مند طلبا کو جزوی طور پر اور مکمل فنڈڈ وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس فنڈ سے بلوچستان کے مستحق طلبا کے لیے سالانہ پندرہ ہزار سے زائد وظائف بھی نافذ کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح 8 اگست 2016 کے سانحہ میں شہید ہونے والے وکلا کے بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم کی سہولت دے رہی ہے بلکہ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے وکلا کو ایل ایل ایم, بار ایٹ لا یا پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک خصوصا برطانیہ بھیجا جاتا ہے.۔

بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے یہ فنڈ میرٹ پر مبنی شفاف اور غیر جانبدارانہ نظام سے صوبے بھر میں علم کی شمع روشن کر کے تعلیم کی فراہمی کا علم اٹھایا ہوا ہے۔