Tuesday, 08 April 2025, 09:36:08 pm
 
آنے والے مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،بلال اظہر کیانی
April 06, 2025

ریلوے کے وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے دینہ میں ایک عوامی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہینوں میںبجلی کی قیمتوںمیں مزید کمی متوقع ہے۔

بلال کیانی نے کہاکہ سرکاری فنڈز کی بچت کے لئے بجلی کی پیداوار نہ کرنے والے بجلی گھروں کو بند کر دیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی اوپن مارکیٹ کے قیام اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی سمیت مزید اصلاحات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔