Thursday, 17 April 2025, 10:59:31 am
 
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ای سی او کے اقدامات کی حمایت کی یقین دہانی
April 08, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے علاقائی تعاون بڑھانے کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کے مختلف اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وہ آج (منگل) اسلام آباد میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے دس رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ای سی او کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی تجارت اور روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا جو رکن ممالک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے ناگزیر ہیں۔