Thursday, 17 April 2025, 10:52:37 am
 
امریکہ نے پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کو سراہا
April 08, 2025

امریکہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک موقع قرار دیا۔

فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر عہدیدار ایرک میئر نے امید ظاہر کی کہ فورم سرمایہ کاروں کے لیے مساوی مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار معدنیات اور معدنی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ کامیاب سرمایہ کاری منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرک میئر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سویا بین کی تجارت کی بحالی ایک خوش آئند علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 260 ہزار ٹن سویا بین لے جانے والے چار بحری جہاز حال ہی میں پاکستان پہنچے ہیں اور یہ تجارتی روابط دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔