پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی قرار دیا ہے۔آج اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے نصب العین کی حمایت کے لئے اس جمعہ کویوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔