Thursday, 17 April 2025, 10:58:11 am
 
اسحاق ڈارکا آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
April 08, 2025

نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ آج (منگل) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جابروف کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر معیشت نے مہمان نوازی کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔