وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑنے انسانیت کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے پر SOS چلڈرن ویلج پاکستان کی مخلصانہ خدمات کو سراہا ہے۔
انہوں نے آج شام لاہور میں ایس او ایس پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس خاص موقع پر ادارے کو مبارکباد دی۔
انہوں نے وزیراعظم محمدشہبازشریف کا ایک خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں ایس او ایس پاکستان کے عظیم مشن کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وزیرقانون نے ایس او ایس چلڈرن ویلجز پاکستان کے مختلف اقدامات اور منصوبوں میں مدد دینے کیلئے دس کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا۔