Tuesday, 08 April 2025, 09:56:57 pm
 
شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں 8 خوارج ہلاک،
April 06, 2025

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہیں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ گزشتہ رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان افغانستان سرحد عبور کر کے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ سرحد کی اپنی جانب موثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے۔

توقع کی جاتی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خوارج کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔