پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ انتظامی اداروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی۔