وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں سال میں چین اور پاکستان کی آزمودہ دوستی کو ایک نئی سمت اور استحکام ملے گا۔
وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کے ایک سربراہی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بھائی بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا راز اس کی عوامی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سال احساس پروگرام شروع کیا جس کے تحت اسی لاکھ لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائیگا۔