Saturday, 15 March 2025, 07:40:45 pm
 
نوجوانوں کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے،فیصل کریم
July 06, 2024

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مستقبل کے چیلنجوں کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنے کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی تمام فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار آج سوات میں سوات یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وہ وزیر اعظم شہبازشریف سے یونیورسٹیوں کی مالی گرانٹس کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کریںگے تاکہ جامعات کو مالی بحران کا سامنا نہ ہو۔