سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کراچی شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔ وہ کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے آج گورنر ہائوس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔ کامران خان ٹیسوری نے پولیس سربراہ کو خفیہ رابطے تیز کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے بھرپور استعمال کے ذریعے سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمات کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تلاشی اور پولیس کے گشت میں اضافے کی بھی ہدایت کی۔ کراچی پولیس کے سربراہ نے گورنر کو آگاہ کیا کہ پولیس شہر سے جرائم بالخصوص سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے سرگرمی سے کام کررہی ہے۔