پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اور صوبے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر نے پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔