وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس میں جاری اولمپکس کے JAVELIN THROW کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباددی ہے۔
انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی شاندار کارکردگی اور محنت و لگن سے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
شہباز شریف نے اولمپکس2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے ملک میںJAVELIN THROWکے فروغ کے لئے ارشد ندیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پنا ہ ٹیلنٹ موجود ہے جس میں مزید نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔