ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے پیداوار کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر مسابقت کیلئے تمام شعبوں میں منصوعی ذہانت کو شامل کرنے پر زور دیا ہے۔
آج (منگل) اسلام آباد میں اے آئی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حال ہی میں شروع کیے گئے اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد ملک کو تیز تر اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُڑان پاکستان کا بنیادی مرکز مستقبل میں ملکی ترقی کو برآمدات سے منسلک کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کے شعبوں کو مضبوط بنا کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔