وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے نجی شعبے کو ترقی دینے کی غرض سے ایک پالیسی پرسرگرمی سے عمل پیرا ہے ۔
انہوں نے آج(منگل کو) اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اڑان پاکستان پروگرام سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے انہوں نے کہاکہ روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ NAVTTC اور وزیراعظم کے نوجوانوں کے ہنرمندی کے پروگرام کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ میں کردارادا کرناچاہئیے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی کے شعبے کو ترقی سے وابستہ ہے انہوں نے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے دوست ممالک کی منڈی کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی وضع کرنے کی ہدایت کی ۔