Thursday, 12 September 2024, 04:25:19 pm
 
ضمنی بلدیاتی انتخابات،سندھ میں پی پی پی بڑی جماعت کے طورپرابھری
November 06, 2023

صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

 غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی ڈویژن کے پانچ اضلاع کی دس میں سے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے جنوبی، کیماڑی اور ملیر اضلاع کی یونین کمیٹی کے چیئرمینوں کی تمام تین نشستوں پر بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

 میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے صدر اور گڈاپ ٹاؤنز میں یونین کمیٹی چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو ان کے موجودہ عہدوں کےلئے قانونی ضرورت ہے۔

 ادھر جماعت اسلامی نے مشرقی اور وسطی اضلاع میں دو نشستوں پر جبکہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ ایک آزاد امیدوار نے بھی کونسلر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔