قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم زیادہ تر سردرہنے کاامکان ہے ۔ تاہم صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق رواں ماہ کی 12تاریخ تک گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ موسم سرد رہے گا۔
پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔ تاہم خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں کل سے مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں کل سے رواں ماہ کی 12تاریخ تک صوبے بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
این ڈی ایم اے نے شمالی اور پہاڑی علاقوں کے مکینوں کو شاہرائو ں پرپھسلن کے خطرات اور حدنگاہ میں کمی کے باعث سفر کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیاہے۔