Monday, 30 December 2024, 10:12:51 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت سولر پینل منصوبے کا افتتاح
December 06, 2024

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایک لاکھ صارفین کیلئے مفت سولر پینل سکیم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفت سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے نجات دلانے کیلئے پائیدار ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل توانائی کے صوبائی سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ماہانہ دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل مفت دیئے جائیںگے۔

انہیں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی مفت سولر پینل سکیم کے تحت رجسٹریشن کرانے کیلئے صارفین

آن لائن پورٹل cmsolarscheme.punjab.gov.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں یا  8800 پر SMS کے ذریعے بھی اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

سکیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔