Thursday, 09 January 2025, 01:18:31 am
 
حریت کانفرنس کی بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کی مذمت
January 07, 2025

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے

حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں سوپور، گائوکدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

حریت ترجمان نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ادھر قابض بھارتی فورسزنے سرینگرسنٹرل جیل میں چھاپے کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اورانہیں اشتعال دلانے کیلئے قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کی ۔علمائے دین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی شناخت اور مذہب کو نشانہ بنانے کی بھارت کی مذموم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

سوپور میں طویل عرصے سے پانی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی عدم فراہمی پر قابض حکام کی بے حسی کے خلاف لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں قائم سی آر پی ایف کیمپ میں اپنی سرکاری رائفل سے خودکشی کر لی ہے۔