پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین لااقوامی کرکٹ میچ آج سینچورین میں کھیلا جارہا ہے ۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا ۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔