Friday, 26 April 2024, 12:00:23 pm
پاکستان،سعودی عرب کے تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں،وزیرداخلہ
April 07, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں اور ان تعلقات کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی قسم کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اسلا م آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قابل بھروسہ تعلقات ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے سال دوہزار گیارہ میں کراچی میں سعودی سفارتکار کے قتل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس واقعے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو نقصان پہنچانا تھا۔انہوں نے کہا کہ واقع میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔