اطلاعات ونشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت آئندہ بجٹ میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے آج(جمعرات) شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں، آئی ٹی اور برآمدات کے شعبوں کیلئے بڑے پروگرام مختص کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کی عام لوگوں تک منتقلی وزیراعظم شہبازشریف کا اولین ایجنڈا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی حکومت معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے تاہم ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔