Tuesday, 08 October 2024, 09:00:10 pm
 
توشہ خانہ کے مقدمے میں آزادانہ اورمنصفانہ کارروائی ہونی چاہئے،محسن رانجھا
June 07, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کے مقدمے میں آزادانہ اور منصفانہ کارروائی ہونی چاہئے۔

 انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کےخلاف فوجداری کارروائی  میں غیرقانونی طور پر حکم امتناع دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو خصوصی ریلیف دیا جارہا ہے جنہوں نے توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف کا اپنے گوشواروں میں ذکر نہیں کیا۔