فائل فوٹو
امور نوجوانان کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے صنعتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروباری اسکیموں کیلئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کیلئے قابل کاروباری منصوبے پیش کریں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کامیاب کاروباری منصوبوں کے ذریعے بآسانی بڑے قرضے حاصل کرسکتے ہیں اور حکومت انہیں قابل عمل کاروباری منصوبے پیش کرنے پر ہی قرض دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ملک میں روزگار کے حصول کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔